مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ حافظ آباد میں پولیس نے تعلیمی اداروں سمیت گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں منشیات فروخت کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 11 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ انسداد منشیات پولیس کے مطابق منشیات فروشوں نے حافظ آباد شہر میں عارضی رہائش اختیار کررکھی تھی، جبکہ گینگ کے سرغنہ کا تعلق پشاور سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان تعلیمی اداروں کے علاوہ گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور پنجاب کے مختلف اضلاع کو عرصہ دراز سے منشیات سپلائی کر رہے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے 35لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 11کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ